ایبٹ آباد:سپلائی میں دن دیہاڑے شادی شدہ شخص کو خنجروں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔ ملزمان فرار۔ پولیس تماشادیکھتی رہ گئی۔ عوام کا پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق تنویر احمد ولد نذیر احمد جو کہ دوبتھر کارہائشی ہے۔ اور نیازی کالونی سپلائی میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔ سترہ جولائی کے روز تنویر احمداپنی بیگم کے ہمراہ سپلائی سے گزر رہا تھا کہ رحمت ہسپتال شاہراہ ریشم پر پینٹ شرٹ اور سفید شلوار قمیض میں ملبوس دونوجوانوں نے اس پر خنجروں سے حملہ کردیا۔
ملزمان تنویر احمد کو خون میں لت پت چھوڑ کر سرعام خنجرلہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تنویر احمد کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں وہ روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعد پیر کے روز خالق حقیقی سے جاملا۔ پولیس نے تنویر احمد کی بیوہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ جس وقت تنویر احمد پر خنجروں کے وار سے حملہ کیا گیا اس وقت سپلائی چوکی کے رائیڈر اور موبائل گاڑی قریب ہی گشت پر تھی۔ پولیس کو بروقت اطلاع کے باوجود کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کی ناقص کارکردگی پر عوام نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں