7/20/2012

کوثرپبلک سکول ہری پور کی پرنسپل درجنوں طلباء کے لاکھوں روپے ہڑپ کرکے غائب ہوگئی


ہری پور: تفصیلات کے مطابق کوثر پبلک سکول ہری پور کی پرنسپل روبینہ نے درجنوں طلباء و طالبات سے بی ایڈ کے امتحان کے لئے داخلہ فیسیں وصول کیں۔ طلباء و طالبات کے مطابق فی طالبعلم 20,000 روپے کی ادائیگی کی گئی۔ سکول کی پرنسپل روبینہ نے مبینہ طور پر بی ایڈ کے داخلوں کے لئے وصول کی جانیوالی لاکھوں روپے کی رقم ہزارہ یونیورسٹی کو ادا نہیں کی اور ہڑپ کرلی۔ اور اب جبکہ بی ایڈ کے امتحانات شروع ہیں تو کسی بھی امیدوار کو اس کی رول نمبر سلپ نہیں ملی۔

اس ضمن میں جب متاثرہ طلباء نے ہزارہ یونیورسٹی سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ کوثر پبلک سکول کی جانب سے ان کے نہ تو داخلہ فارم ارسال کئے گئے ہیں اور نہ ہی ان کے داخلوں کی رقم جمع کروائی گئی ہے۔ اس ضمن میں طلباء نے بتایا کہ سکول کی پرنسپل میڈیم روبینہ لاکھوں کا فرار ہوگئی ہے۔ صحافیوں کی ٹیم نے جب کوثر پبلک سکول میں رابطہ کیا تووہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ میڈیم روبینہ دوبئی گئی ہوئی ہیں۔ طلباء کے داخلوں کے لاکھوں روپے ہضم کرنے اور داخلہ نہ ارسال کرنے کے بارے میں سکول میں موجود لوگوں نے بتایا کہ میڈیم روبینہ ہی اس مسئلے کے بارے میں بتا سکتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں