ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں کینٹ پولیس نے چھاپہ مار کر نڑیاں میں ایک پلاٹ سے 190 بوتل شراب برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، مشہور زمانہ منشیات فروش طارق عرف دودھ پتی کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، ملزمان مانسہرہ سے مذکورہ شراب فروخت کرنے کیلئے لائے تھے۔ گذشتہ شام تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او شوکت زمان نے ایک اطلاع پر چھاپہ مار کر نڑیاں کے ایک پلاٹ سے190 بوتل شراب برآمد کر کے دو منشیات فروش منیر احمد ولد محمد اقبال سکنہ کواڑی مانسہرہ اور دلدار ولد عزیز سکنہ شیخ البانڈی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا، پولیس نے طارق عرف دودھ پتی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے، گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں نے مانسہرہ سے غلام محمد سکنہ ڈھانگری سے 190 بوتل شراب خرید کر ایبٹ آباد کے مشہور زمانہ منشیات فروش طارق عرف دودھ پتی کو فروخت کرنے کیلئے لائی تھی اور وہ نڑیاں میں ایک پلاٹ میں اس کا انتظار کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے نائن سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں