8/28/2012

پاپ گلوکارہ عینی کا سسر ملک مشتاق اعوان غیرقانونی اسلحہ وپانچ سیکورٹی گارڈزسمیت گرفتار

ABBOTTABAD: Security Guards of Pop Singer Ainee's Father In Law Malik Mushtaq Awan in the Custody of Mirpur Police Station.
ایبٹ آباد: پاپ گلوکارہ عینی کا سسر ملک مشتاق اعوان غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار تھانہ میرپور میں چار ایف آئی آر درج۔ پانچ سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلا ت کے مطابق اتوار کی شام معروف پاپ سنگرعینی کے سسر و ایم ایم اے گروپ کے مالک ملک مشتاق اعوان اپنے مسلح سیکورٹی گارڈز کے ہمراہ میزائل چوک میں گھوم رہے تھے کہ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او طاہر اقبال نے ان کو روک کر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے کی وجہ پوچھی۔ جس پر ملک مشتاق اعوان نے پولیس کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے اسلحہ کے لائسنس دکھانے کے مطالبے پر ملک مشتاق اعوان نے پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ جس پر پولیس نے ملک مشتاق کو ان کے پانچ سیکورٹی گارڈز سمیت گرفتار کرکے تھانہ میرپور لے جایا گیا۔
 عین افطاری کے وقت ملک مشتاق اعوان کے سپورٹرز بھی ان کو بچانے کے لئے پہنچ گئے۔ ہری پور کھلابٹ کی ایک اہم سیاسی شخصیت کے فون آنے پر تھانہ میرپور کے ایس ایچ او طاہر اقبال نے ملک مشتاق اعوان کو تو چھوڑ دیا۔ لیکن ان کے پانچ سیکورٹی گارڈز کیخلاف چار سے زائد ایف آئی آر درج کرلیں۔ ایف آئی آرز کے مطابق تمام سیکورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ وہ ملک مشتاق اعوان کے ساتھ سیکورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ اور ان کو دیا جانے والا اسلحہ بھی ملک مشتاق اعوان کا ہے۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحے کے لائسنس نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ملک مشتاق اعوان معروف پاپ سنگر عینی کے سسر اور ایم ایم اے گروپ کے سی او ملک نورید اعوان کے والد ہیں۔ اور انہوں نے دولت ملنے کے بعد ایبٹ آباد میں انت مچا رکھی ہے۔ ایبٹ آباد میں اسلحہ لیکر گھومنے کا کلچر نہیں ہے اور مقامی لوگ اس چیز کو سخت نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جس وقت پولیس نے ملک مشتاق اعوان کو گرفتار کیا تو مقامی لوگ ان کو پھینٹی لگانے کے لئے بالکل تیار تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک مشتاق اعوان سرعام اسلحہ کی نمائش کرکے ایبٹ آباد کے کلچر کو خراب کررہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں