8/25/2012

جناح آباد کے ایک گھر میں طلباء و طالبات کی جانب سے ڈانس پارٹیوں کے انعقاد کا انکشاف

ایبٹ آباد:جناح آباد کے ایک گھر میں طلباء و طالبات کی جانب سے ڈانس پارٹیوں کے انعقاد کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی اہم ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایبٹ آباد کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اب پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کی طرح مغربی طرز پر گھروں میں ڈانس پارٹیوں کا انعقاد بھی کر رہے ہیں۔ یہ ڈانس پارٹیاں ویک اینڈ پر جناح آباد کے ایک گھر میں منعقد کی جاتی ہیں۔ جس میں مخصوص جوڑے شرکت کرتے ہیں۔ ڈانس پارٹیوں میں شراب پانی کی طرح پی جاتی ہے۔ اور مغربی میوسیقی پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں صبح تک ناچ گانے میں مصروف رہتے ہیں۔ موبائل کے ذریعے اس ڈانس پارٹی کی چند تصاویر بھی بنائی گئیں ہیں جو صحافیوں کو فراہم کی گئیں ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مذہبی حلقے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نوجوان نسل میں پھیلتی ہوئی برائیوں کے قلع قمع کے لئے مثبت اقدامات عمل میں لائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں