8/10/2012

ہری پور میں شیرانوالہ گیٹ کا رہائشی نوجوان گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

ہری پور میں شیرانوالہ گیٹ کا رہائشی نوجوان گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شیرانوالہ گیٹ کا رہائشی 18 سالہ جوان اسامہ زبیر ولد محمد زبیر اپنے گھر میں موجود تھا کہ اچانک کولر میں کرنٹ آ جانے سے اس کا ہاتھ کولر پر جا لگا اور بجلی نے نوجوان لڑکے کو پکڑ لیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ادھر نوجوان اسامہ زبیر کی اچانک موت پر پورے محلہ میں صف ماتم بچھ گئی۔ بعد ازاں اسامہ زبیر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں