9/24/2012

توہین رسالت کیخلاف ایوب میڈیکل کالج کی طالبات اور پروفیسروں کا امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ

Female Students of Ayub Medical College Abbottabad protest against the film 'Innocence of Muslims' in Abbottabad with placards.
ایبٹ آباد:توہین رسالت کیخلاف ایوب میڈیکل کالج کی طالبات اور پروفیسروں کا امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ۔ شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایوب میڈیکل کالج کی طالبات اور پروفیسرز نے توہین رسالت پر مبنی فلم کی یوٹیوب پر نمائش کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ جو ایوب میڈیکل کالج سے شروع ہو میزائل چوک منڈیاں تک آئی۔ طالبات نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ طالبات نعرے بازی کرتے ہوئی میزائل چوک میں پہنچیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران طالبات نے کہا کہ ہم توہین رسالت برداشت نہیں کرسکیں جس کی وجہ سے ہم نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل کالج کی طالبات کا توہین رسالت کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد احتجاجی مظاہرہ تھا۔ اس سے قبل کسی سیاسی و مذہبی جماعت کی خواتین نے سڑک پر توہین رسالت کیخلاف کوئی مظاہرہ نہیں کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں