مانسہرہ: نواز شریف اپنے خانسامان کی والدہ کی دعا کے لیے اوگی پہنچ گئے، گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے دے کر واپس روانہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما میاں محمد نواز شریف بذریعہ ہیلی اوگی پہنچے جہاں پہلے سے ان کا سیکیورٹی سکوارڈ موجود تھا جن کے ہمراہ نواز شریف اپنے خانسامان عبد الحمید کے گھر گئے جہاں انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی جس کے بعد گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے آرمی کے جوان کے گھر گئے اور مرحوم کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے دیے میاں محمد نواز شریف نے اپنے مختصر سے دورے کے دوران میڈیا سے صرف دعا سلام کی اور مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ الیکشن کو لیٹ کرنا چاہتے ہیں تاہم ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ کلثوم نواز،کیپٹن صفدر و دیگر مرکزی و ضلعی رہنما بھی تھے نواز شریف واپسی پر اوگی فورٹ پر موجود اپنے ہیلی میں واپس روانہ ہوگئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں