9/15/2012

واپڈا ہائیڈرو کے رہنماء جمیل تنولی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ایبٹ آباد: شیروان روڈ پر توتنی کے مقام پر واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کے چےئرمین جمیل اختر تنولی کی گاڑی کو روک کر پانچ مسلح افراد نے بیس ہزار روپے نقدی موبائل و دیگر کاغذات لوٹ لیے اور انھیں زخمی کر دیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام جمیل اختر تنولی کیری ڈبہ نمبرMD334میں شیروان سے واپس ایبٹ آباد آ رہے تھے کہ توتنی کے مقام پر پانچ مسلح نقاب پوشوں نے گاڑی روک کر انھیں گاڑی سے زبردستی باہر نکال کر ان سے بیس ہزار روپے نقدی کاغذات موبائل لوٹ لیے اور انھیں زخمی کر دیا اور انھیں اس بات کی دھمکی دی کہ آئندہ سیاست سے باز رہیں جمیل اختر تنولی کے مطابق یہ سوچی سمجھی سازش لگتی ہے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شیروان روڈ پر متعدد ڈکیتاں راہزنی و دیگر جرائم پیش آ چکے ہیں جن کا پولیس سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے ان بڑھتے ہوئے جرائم کے سدباب کیلئے اعلیٰ احکام خصوصی اقدامات کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں