9/07/2012

گلگت سے اسلام آباد جانے والا ہیلی کاپٹر موسم اور فنی خرابی کے باعث ہری پورمیں اتار لیا گیا

ہریپور:گلگت سے اسلام آباد جانے والا ہیلی کاپٹر موسم اور فنی خرابی کے باعث دربند روڈ جٹی پنڈ میں اتار لیا گیا، ہیلی کاپٹر میں تین عملہ کے اہلکاروں سمیت 13افراد سوار تھے جن میں ایک مریض بھی شامل تھا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دن تقریبا 11:30بجے گلگت سے اسلام آباد آنے والے ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو 139 ex آغا خان فاؤنڈیشن ٹیل نمبر HB-ZDGجو کہ دس مسافروں کو لے کر جارہا تھا کہ اچانک ہیلی کاپٹر کے پر(پنکھے) میں خرابی کے باعث اسے ضلع ہریپور کے علاقہ دربند روڈ نزد جٹی پنڈ اتار لیا گیا،ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک مریض جاوید اختر ڈی جی ایجوکیشن گلگت بھی سوار تھے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا جارہا تھا ،ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کرنل (ر) ندیم غوث،کوپائلٹ کیپٹن (ر) شمائل عبدالباقی اور فلائٹ انجیئنر فدا حسین سمیت تمام مسافروں کو پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہیلی کی مرمت کے لیے ایک خصوصی ٹیم راولپنڈی سے آئے گی،دوسری جانب ہیلی کاپٹر کے اترتے ہی مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں