9/09/2012

مانسہرہ:کم سن بچی کو حقیقی چچا نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا

مانسہرہ:بحالی چڑاچھ میں کم سن بچی کو حقیقی چچا نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، مقدمہ درج ، تفیتش شروع، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود چڑاچھ میں ملزم عادل ولد اکبر نے اپنی حقیقی بھتیجی مسکان کو والد کے کہنے پر اٹھایا اور اس سے زبردستی زیادتی کی وہ شورمچاتی رہی۔ بعد ازاں بچی کا والد جو کہ لیبیا میں مقیم ہے کی وجہ سے بچی کے دادا نے اس کا پوچھا تو وہ بچی کو تلاش کرنے میں لگ گیا اور تمام گھر والے باہر چلے گئے۔ ملزم نے موقع پا کر لڑکی کی نعش کو زیر تعمیر اپنے ہی گھر کے گڑھے میں پھینک دیا۔ ڈی ایس پی اعجاز گوگا، حبیب اللہ خان اور ایس ایچ او نے کارروائی کرکے بچی کو برآمد کرلیا۔ مسکان کی نعش کو فوری طورپر کنگ عبداللہ ہسپتال لایا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم ہوا اور اس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ، مسکان کے داد ا محمد اکبر ولد گل زمان نے تھانہ میں زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرا دی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں