مانسہرہ:34سالہ غلام محمد نے گولی چلاکر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا،مرحوم کے ورثاء کے مطابق ذہنی توازن درست نہ تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدرکی حدود چٹہ بٹہ کے رہائشی غلا م محمد ولد محبوب نے 7mmرائفل سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا جس کی تھانہ صدر کو اطلاع دی گئی جنہوں نے نعش کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے،ورثاء کے مطابق غلام محمد کے ذہنی توازن ٹھیک نہ تھا اور بیٹھے بیٹھے اس نے فائر کر کے خود کو موت کے گھاٹ اتارا۔تاہم اصل حقائق کیا ہیں تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں