ایبٹ آباد: ایوب تدریسی ہسپتال کے سٹورسپرنٹنڈنٹ کامران نے ڈائلسس کا ٹینڈر بھی اپنے نام کرلیا۔ کوٹیشن جمع کروانے والے ٹھیکیدار منہ دیکھتے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایوب تدریسی ہسپتال میں ڈائلسس کے سامان کی فراہمی کے لئے کئی ٹھیکیداروں نے ٹینڈر فارم جمع کروائے۔ جو کہ مقررہ تاریخ کو کھولے بغیر ہی ہسپتال کے سٹور سپرنٹنڈنٹ کامران نے اپنے نام کرلیا۔اس ضمن میں ٹینڈر فارم جمع کروانے والے ٹھیکیداروں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈائلسس کے سامان کی فراہمی کا ٹینڈر الخیر ٹریڈرز کے نام پر جاری کیا گیا ہے جو کہ ہسپتال کے سٹور سپرنٹنڈنٹ کامران کی ملکیت ہے۔ اور اس کا دفتر بھی ایوب تدریسی ہسپتال کے سامنے واقع ہے۔ اور یہ ٹینڈر لوریٹ پر کیا گیاہے۔ ٹھیکیداروں کی جانب سے جمع کرائے جانیوالی کوٹیشنز کو کھولا ہی نہیں گیا۔ ٹھیکیداروں نے اعلان کیا کہ ہم اس غلط فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں جائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں