ایبٹ آباد: محکمہ پی ٹی سی ایل کی طرف سے جاری رضاکارانہ سبکدوش کرنے کی سکیم ناکام ہونے پر محکمہ نے ہزارہ ڈویژن سے دو سے ملازمین کے تبادلے کردئیے ہیں،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ملازمین کے تبادلے ہونے کے باعث ڈی ایس سروس معطل اورہزارہ ڈویژن میں پی ٹی سی ایل کے دفاتر ویران ہونے کا خدشہ ہے،سکیم کی مدت 31اگست کو ختم ہوئی۔محکمہ پی ٹی سی ایل نے ایک ماہ قبل ملازمین کیلئے وی ایس ایس سکیم متعارف کروائی تھی جس کا مقصدپی ٹی ایل ملازمین کو رضاکارانہ طورپر ملازمتوں سے سبکدوش کروانا تھامگرہزارہ ڈویژن سے پی ٹی ایل کا کوئی بھی ملازم اس سکیم سے مستفید نہیں ہوا،سکیم کی مدت ختم ہونے پر محکمہ پی ٹی سی ایل کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے دو سو سے زائد ملازمین کے ہزارہ سے باہر دیگر علاقوں میں تبادلے کردئیے ہیں جس کا نوٹیفکیشن ملازمین کو موصول ہوچکا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل ملازمین کے تبادلوں کے بعدہزارہ ڈویژن میں ڈی ایس ایل سروس معطل ہونے کا خدشہ ہے ۔واضح رہے کہ تبدیل ہونے والے ملازمین میں ٹیلی فون آپریٹرز،براڈ بینڈ ٹیکنیشن،لوئر ڈویژن اوراپر ڈویژن کلرک شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں