1/27/2019

تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی کی کاوشیں: این ایچ اے حکام نے شملہ انٹرچینج بنانے کی یقین دہانی کروادی۔

ایبٹ آباد:تحصیل ناظم محمد اسحاق زکریا اورتحصیل کونسل ایبٹ آباد کی کوششیں رنگ لے آئیں NHAنے شملہ ہل انٹر چینج کے معائنہ کیلئے ماہرین ایبٹ آباد بھیج دیئے ۔تحصیل کونسل ایبٹ آباد وحویلیاں نے مشترکہ اجلاس میں قراردادپیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ شملہ ہل انٹرچینج ایبٹ آباد وتناول کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ ایبٹ آبادآنے والے عوام کو سلہڈ کے مقام پر شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے اتنا ٹائم اسلام آباد سے کھوکھر میرا تک نہیں لگتا جتنا سلہڈ ڈپمنگ گراؤنڈ سے شہر تک لگتا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
ABBOTTABAD: 26Jan2019 - Group Photo of Tehsil Nazim Ishaq Sulimani along with NHA Officials after Visit for Shimla Hill Interchange Possibility. 

شملہ ہل انٹرچینج کی قرارداد پر عمل درآمد کرنے کیلئے بروز ہفتہ NHAکے ڈائریکٹر محمد اشتیاق نے خصوصی طورپر اسلام آباد سے ایبٹ آباد پہنچے۔تحصیل ناظم محمداسحاق زکریا نے NHAکے ڈائریکٹر کو شملہ ہل انٹرچینج کی جگہ کا معائنہ کروانا اوران کو بتایا کہ یہ انٹرچینج ایبٹ آباد کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس انٹرچینج سے ایبٹ آباد اورشیروان سرکل کو بہت فائدہ ہوگا اورسلہڈ کے مقام پر ٹریفک جام کا مسئلہ بھی تقریباً مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا اورایبٹ آباد کی عوام کو بھی ذہنی پریشانی سے چھٹکارہ مل جائے گا ۔NHAکے ڈائریکٹر نے بھی اس انٹرچینج کی اہمیت میں خاصی دلچسپی لیتے ہوئے اس کو علاقہ کی اہم ضرورت قراردیا۔ این ایچ اے حکام نے شملہ انٹرچینج کی تعمیر کی یقین دہانی کروادی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں