کاغان ویلی: گھر سے سکول جاتے ہوئے نویں کلاس کا طالبعلم پتھر لگنے سے ندی میں جاگرا،پانی کا تیز بہاؤ نوجوان کو بہا کر دریائے کنہار لے گیاموقع پر جاں بحق،عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکال کر نعش گاؤں پہنچا دی،گھر میں صف ماتم،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گھنول کے علاقہ دھمدار کا رہائشی نبیل ولد مسکین جو کہ نویں جماعت کا طالبعلم تھا گھر سے سکول جارہا تھا کہ راستہ میں بارش اور پھسلن ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ پر سے پتھر آکر لگا جس سے چودہ سالہ نبیل خود کو سنبھال نہ سکا اور قریب ہی بہتی ندی میں جا گرا جس کا تیز پانی نبیل کو ساتھ بہا کر دریائے کنہار کی جانب لے گیا جہاں سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نبیل کو باہر نکالا تاہم اس وقت تک نبیل دم توڑ چکا تھا جسے فوری طور پر اس کے گھر پہنچایا گیا جہاں اس کے عزیز جنہوں نے چند لمحے قبل تیار کرکے سکول بھیجا تھا نعش دیکھتے ہی بے دم ہوگئے جس سے گھر اور گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی،نبیل کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کرکے اس کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا خراب موسم کے باوجود اہلیان علاقہ اور دورداز سے آنے والے رشتہ داروں نے جنازہ میں شرکت کی۔