3 killed in haripur لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
3 killed in haripur لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/31/2012

حطار روڈ پرٹریفک کا المناک حادثہ،تین افراد جاں بحق

ہری پور:حطار روڈ پر خیبر اڈا کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ،سوزوکی اور بس میں میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ حادثہ کا باعث بننے والی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،واقعات کے مطابق طارق ولد جارج نامی دکاندارجو کہ حطار کا رہائشی بتایا جاتا ہے اپنے دیگر ساتھیوں شفقت زمان اور ریزم ساکنان حطار کے ہمراہ گزشتہ روزصبح سویرے اپنی سوزوکی گاڑی نمبر RIN 147پر سودا سلف کی خریداری کے لئے ہری پورسبزی منڈی آرہا تھا کہ خیبر اڈا کے قریب ہری پور سے حطار جانے والی تیز رفتار بس نمبر MA 4399جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں سوزکی میں بیٹھے ڈرائیور کے دونوں ساتھی شفقت اور ریزم موقع پر جاں بحق جبکہ سوزوکی کا ڈرائیور طارق شدید زخمی ہو گیاسوزوکی میں بیٹھے افراد سوزوکی کے پچک جانے کے باعث اس میں بری طرح پھنس چکے تھے جن کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالا گیا جس سے جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں کٹ گئیں بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا زخمی طارق کو فوری طور پر ایبٹ آباد کمپلیکس لے جایا گیا مگر وہ حویلیاں کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد عوام موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں،پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔