5 killed in road accident in augi لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
5 killed in road accident in augi لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/10/2012

اوگی سے تورغر جانے والی مسافر جیپ کو حادثہ، دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

تورغر:اوگی سے تورغر جانے والی مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے، حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اوگی سے تورغر جانے والی مسافروں اور سامان سے بھری مسافر جیپ شام کے وقت مچے سر کے قریب کڑہ ہوٹل کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں جیپ ڈرائیور ظریب شاہ، دو خواتین زوجہ ابراہیم، زوجہ فانوس اور دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ آئی اور مقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اور زخمی افراد کو کھائی سے نکال کر قریبی ہسپتال پہنچایا۔ مقامی افراد کے مطابق حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔