British smiling clinic abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
British smiling clinic abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/09/2012

برٹش سلمنگ کلینک لوٹ مار کا اڈہ بن گیا۔ وزن کم کرنے کے نام پر خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی وصولی

ایبٹ آباد: برٹش سلمنگ کلینک لوٹ مار کا اڈہ بن گیا۔ وزن کم کرنے کے نام پر خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی وصولی۔ ڈیڑھ لاکھ کی ادویات استعمال کرنے کے بعد وزن میں اضافہ ہو گیا۔ متاثرہ خاتون تھانہ میرپور پہنچ گئی۔ برٹش سلمنگ کلینک کے مالکان نے اپنی جان بچانے کے لئے مذکورہ خاتون کیخلاف جھوٹی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لوئر جناح آباد کی رہائشی کنیز دختر محمد اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے وزن کم کرنے کے لئے برٹش سلمنگ کلینک میں گئی۔ جہاں موجود دھوکے بازوں نے مجھے سبز باغ دکھائے اور دس ہزار روپے کی ادویات مجھے دیں۔ اور کہا کہ ان کے استعمال سے میرا وزن کم ہو جائے گا۔ میں نے وہ ادویات استعمال کیں لیکن میرا وزن بالکل بھی کم نہیں ہوا۔ البتہ وزن بڑھنا شروع ہوگیا۔ میں دوبارہ برٹش سلمنگ کلینک میں گئی اور ان کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ جس پر برٹش سلمنگ کلینک کے عملے نے مجھے پندرہ ہزار روپے کی مزید ادویات دیں اور کہا کہ یہ استعمال کریں آپ کو وزن کم ہو جائے گا۔ کنیز نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کئی مرتبہ برٹش سلمنگ کلینک میں گئی اور ہر مرتبہ اسے پندرہ ہزار روپے کی ادویات وغیرہ فراہم کردی جاتی تھیں۔ اس طریقے سے برٹش سلمنگ کلینک میں موجود دھوکے بازوں نے مجھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لے لی۔ اور ان ادویات کے استعمال سے میرا وزن کم ہونے کی بجائے پہلے سے بھی زیادہ ہو گیا۔ کنیز کے مطابق میں ادویات واپس کرنے اور اپنی رقم لینے کے لئے برٹش سلمنگ کلینک میں گئی جہاں مجھے دھمکیاں دی گئیں۔ جس پر میں تھانہ میرپور میں چلی گئی اور پولیس کو برٹش سلمنگ کلینک کیخلاف کارروائی کے لئے درخواست دی اور باقی بچ جانے والی ادویات بھی پولیس کے حوالے کیں۔لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔اوربرٹش سلمنگ کلینک کے مالکان نے ہمیں دبانے کے لئے ہمارے خلاف بھی ایک جھوٹی درخواست پولیس کو دے دی۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ برٹش سلمنگ کلینک کیخلاف کنزیومر کورٹ میں بھی جائیں گی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ وزن کم کرنے کے چکروں میں برٹش سلمنگ کلینک کے جال میں نہ پھنسیں۔ یہ تمام لوگ دھوکے باز ہیں۔ انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ برٹش سلمنگ کلینک کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔