ایبٹ آباد:حساس اداروں نے بلال ٹاؤن میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈکے اطراف میں گھومنے والی دو چائنیز خواتین سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ 9/11 کی برسی کے موقع پر ایبٹ آباد کینٹ کے حساس علاقوں میں دوچائنیز خواتین سمیت تین افرادمختلف مقامات کی تصاویر کشی اور فلم بندی کر رہے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں چائنیز افرادبلال ٹاؤن میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی عکس بندی اور فلم بندی میں مصروف تھے کہ حساس اداروں کے اہلکاروں نے انہیں حراست میں لیکر تھانہ کینٹ میں منتقل کردیا۔ جہاں باقاعدہ تصدیق کے بعد انہیں ایبٹ آباد سے بے دخل کردیا گیا۔دو خواتین وین کیاس، ایڈرم ایچ اور مرد مینیک لی کو حراست میں لیا اور گرفتار غیر ملکیوں سے تین گھنٹے تفتیش کے بعد انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالہ کیا جہاں حساس اداروں کے اہلکاروں نے غیر ملکیوں کی سفری دستاویزات مکمل ہونے پر انہیں رہا کر دیا ہے۔