Excise Intelligence Inspector Naseem Khan Recover 10 KG Charas لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Excise Intelligence Inspector Naseem Khan Recover 10 KG Charas لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

1/22/2018

ایک نسیم خان سب پہ بھاری۔ دس کلوچرس پکڑلی۔


 
ایبٹ آباد: ایک نسیم خان سب پہ بھاری۔ دس کلوچرس پکڑلی۔اس ضمن میں ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ کے سب انسپکٹرنسیم خان نے صحافیوں کوبتایاکہ ایکسائز کی ٹیم نے منشیات کے سمگلروں کیخلاف تاریخی کارروائیاں کی ہیں۔ پیر کی شام شاہ مقصود انٹرچینج پر محمد جاوید ولدعجب خان سکنہ ارباب روڈ محلہ گجراں پشاور کو مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دس کلو چرس ایبٹ آباد سمگل کرنے کے دوران گرفتار کرلیا۔ عجب خان یہ چرس باڑہ سے لیکر ایبٹ آباد جارہاتھا۔ مراسلے کے بعد پولیس چوکی شاہ مقصود میں محمد جاوید کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

واضح رہے کہ پورے ہزارہ میں محکمہ اینٹی نارکاٹیکس کے علاوہ پولیس کے تھانوں ،سپیشل پولیس کے اہلکاروں کی ایک بہت بڑی فوج ظفر موج سرکاری خزانے سے سالانہ کروڑوں روپے کی تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود منشیات کی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ تاہم محکمہ ایکسائز کے سب انسپکٹر نسیم خان نے محض چند ہفتوں کے اندر منشیات سمگل کرنیوالے کئی افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ایک زرداری سب پہ بھاری کے بعد اب ایک نسیم خان سب پہ بھاری کی باتیں زبان زد عام ہوچکی ہیں۔