Gravity Flow Scheme Abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Gravity Flow Scheme Abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/30/2012

گریوٹی فلو واٹر سپلائی کا پانی آئندہ جولائی میں تجرباتی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا۔ ٹی ایم او ایبٹ آباد

ایبٹ آباد: تحصیل میونسپل آفیسر ایبٹ آباد مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اگلے سال جولائی میں گریوٹی فلو واٹر سپلائی کا پانی تجرباتی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا، کیہال میں کوہاٹی مسجد کے قریب فلتھ ڈپو کیلئے جگہ فراہم کر دی جائے تو صفائی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، ستمبر میں گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم مکمل طور پر کام شروع کر دے گی، گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم شروع ہونے سے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کیہال میں گندگی پھینکنے کیلئے کوئی جگہ ہی نہیں ہے اس لئے کوہاٹی مسجد سمیت مختلف جگہوں پر ہر وقت گندگی کے ڈھیر پڑے رہنے کی شکایات آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹی مسجد کے قریب فلتھ ڈپو کیلئے جگہ فراہم کر دی جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم اگلے سال 2013ء میں شروع کر دی جائے گی، اس سلسلہ میں لوگوں کے گھروں میں پانی کے میٹر لگانے کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔