مانسہرہ:محکمہ پولیس ضلع مانسہرہ میں 40سیٹوں پر بھرتی کے لیے 2ہزار سے زائد امیدوار پہنچ گئے،کاغذات کی وصولی کے دوران سخت بد نظمی،لاٹھی چارج،سیاسی نمائندوں،سرکاری اہلکاروں، اور خوانین کے من پسند افراد کے لیے خصوصی رعایت نوجوانوں کی رش میں سے نکال کر اندر بلا لیا گیا جبکہ قابل اور نوکری کے مستحق نوجوان دھوپ میں باہر رلتے رہے،غریبوں کو انصاف فراہم کرنے والا کوئی نہیں،نوجوانوں کا اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ پولیس میں 40کانسٹیبلز کی بھرتیوں کے لیے تقریبا 2500کے قریب نوجوان کاغذات لے کر پولیس گراؤنڈ پہنچ گئے تاہم پہلے سے تیاری نہ ہونے کے باعث کاغذات کی وصولی کا عمل سخت بد نظمی کا شکار ہوگیاجس کے باعث پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی نوجوان زخمی ہوگئے تاہم دوسری جانب اعلی سطحی تعلقات کا حامل نوجوان امیدواروں کو خصوصی رعایت فراہم کرتے ہوئے انہیں بھیڑ میں سے نکال کر اندر بلالیا گیا جبکہ غریب اورنوکری کے لیے مکمل طور پر فٹ نوجوانوں کو سفارش اور پیسہ نہ ہونے کے باعث دھوپ میں سڑتے رہنے دیا گیاجن میں سے کئی نوجوان لاٹھی چارج کے دوران زخمی ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر گھروں کو لوٹ گئے اور اپنی قسمت اور غربت کا رونا روتے ہوئے سیاسی نمائندوں،سرکاری اہلکاروں اور خوانین کو بددعائیں دیتے رہے جن کے رقعوں کے باعث مستحق نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اس دوران بھرتی کے لیے آئے کئی نوجوانو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان سے بھرتی کے لیے مبینہ طور پر ڈھائی سے تین لاکھ روپے مانگے گئے ہیں لیکن وہ غریب ہونے کے باعث اتنی بڑی رقم ادا نہیں کرسکتے جبکہ کئی نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم صرف والدین کی خواہش پر کاغذات جمع کروارہے ہیں تاہم ہمیں معلوم ہے کہ سیٹیں پہلے سے بک ہوچکی ہیں جو یا تو پیسے دینے والوں کو ملیں گی یا پھر بڑی سفارش جو دونوں ہمارے پاس نہیں تاہم اعلی افسران کی جانب سے رچائے جانے والا ڈرامہ صرف غریب کو مزید نا امیدی میں دھکیلنے کا حربہ ہے،نوجوانوں نے آئی جی خیبر پختونخواہ اور ڈی آئی جی ہزارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھرتیوں میں ہونے والی نا انصافیوں کا نوٹس لیں اور منصفانہ بھرتیوں کو یقینی بنائیں تاکہ عوام میں پھیلی ناامیدی کم ہوسکے۔
Mansehra Police Sex Scandal لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Mansehra Police Sex Scandal لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
9/12/2012
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)