NA Seat Decreased after Census in Abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
NA Seat Decreased after Census in Abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

12/24/2017

مردم شماری نتائج: ایبٹ آباد میں قومی اسمبلی کی سیٹ کم جبکہ ہری پور میں اضافے کا امکان۔

ایبٹ آباد: مردم شماری نتائج: ایبٹ آباد میں قومی اسمبلی کی سیٹ کم جبکہ ہری پور میں اضافے کا امکان۔ ایبٹ آباد کے قومی اسمبلی کے امیدواراب صوبائی اسمبلی کے امیدواربنیں گے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ ڈاٹ کام کو بتایاکہحالیہ مردم شماری کے بعد لوگوں کو توقع تھی کہ ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ ہوگا۔ جس سے ہزارہ کے مسائل کم ہونگے۔ ایک جانب خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت ہزارہ کو سالانہ صوبائی بجٹ میں بہت کم حصہ دیتی چلی آرہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب حالیہ مردم شماری کے نتائج کے بعد پشاور کی صوبائی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کی تعداد بڑھا کر چودہ کردی گئی ہے۔ جبکہ سوات میں سات سے آٹھ اور لوئر دیر کی چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کرکے ان کی تعداد پانچ کردی گئی ہے۔ 

حالیہ مردم شماری کے مطابق ایبٹ آباد کی کل آبادی 1332912 کو 3333228 پر تقسیم کرکے چارنشستیں کردی گئیں۔ جبکہ قبل ازیں ضلع ایبٹ آباد میں صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستیں پہلے سے چلی آرہی تھیں۔ اسی طرح ہری پور کی آبادی 1003031 کو بھی تقسیم کرکے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کم کردی گئی ہے۔ اسی طرح صوابی کی صوبائی اسمبلی کی ایک ، چترال کی دو، چارسدہ کی ایک نشست کم کردی گئی ہے۔ باقی صوبے میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ مردم شماری کے بعدضلع ایبٹ آباد کی کل آبادی1332912ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے 1545300 کی آبادی درکار ہے۔212388 آبادی کم ہونے کی وجہ سے ایبٹ آباد کی قومی اسمبلی کی نشست بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہری پور میں آبادی میں اضافے کی وجہ سے قومی اسمبلی کی سیٹ بڑھائے جانے کا قوی امکان ہے۔ جبکہ ایبٹ آباد میں اب قومی اسمبلی کے امیدوار صوبائی اسمبلی کے امیدوار بن جائیں گے۔