NGO activities are Haram: Kohistan's Islamic leader لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
NGO activities are Haram: Kohistan's Islamic leader لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

7/24/2012

این جی اوز کی سرگرمیاں حرام ہیں: کوہستانی علماء


کوہستان کے مقامی علماء نے ضلع بھر میں این جی اوز کی سرگرمیوں کو حرام قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کیا ہے جس کے تحت این جی اوز سے استفادہ حاصل کرنے والوں کا نماز جنازہ کوئی عالم دین نہیں پڑھائے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیلا کی جامع مسجد میں علماء کا اجتماع ہوا جس میں ضلع کے دور دراز علاقوں سے 150 سے زائد علماء نے شرکت کی علماء نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ این جی اوز کی سرگرمیوں کو باطل قرار دیا جائے ، تمام علماء نے عہد کیا کہ چونکہ این جی اوز کی سرگرمیاں حرام قرار دی جا چکی ہیں لہذا اگر کوئی بھی شخص علماء کا فتویٰ سامنے آنے کے بعد این جی اوز سے کسی بھی قسم کا استفادہ حاصل کرے گا تو کوئی بھی عالم دین اس کی وفات پر نماز جنازہ نہیں پڑھائے گا ۔

علماء نے 34 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جو علاقے سے این جی اوز کے جلد از جلد انخلاء کو یقینی بنائے گی اگر این جی اوز نے علاقے سے انخلاء کے عمل میں پس و پیش سے کام کیا تو 14جولائی کو کمیٹی کے اجلاس میں این جی اوز کے انخلاء کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے قبل ازیں علماء این جی اوز کو انخلاء کیلئے 29 جون کی حتمی تاریخ دے چکے ہیں کوہستان سے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالحلیم نے این جی اوز کے کارکنوں پر الزام لگایا ہے کہ کوہستان کی روایات اور اسلامی قوانین کے خلاف مہم چلاتے ہیں اجلاس سے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا دلدار ، مولانا عبدالحنان ، مولانا فخر الاسلام اور مولانا نور نبی شاہ نے بھی خطاب کیا ایک اندازے کے مطابق کوہستان کے پانچ سو سے زائد نوجوان این جی اوز کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔