Sohail Khan Murder in Abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Sohail Khan Murder in Abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

2/09/2018

پولیس خاموش: سہیل خان کے قاتل نے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بنالیا۔

ABBOTTABAD: File Photo of Sohail Khan, Murder in Dhamtoor area on 28 Aug 2015. Other side file Photo of Alleged Killer Nasir Khan who got CNIC & Passport from Abbottabad after Two Years of Escape.

ایبٹ آباد:اڑھائی سال قبل قتل ہونیوالے سہیل خان کے قاتل نے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بنالیا۔ لواحقین بااثرسیاسی افراد کے سامنے پولیس کی بے بسی پر سراپا احتجاج۔ مقامی ذرائع کے مطابق سابق ناظم دہمتوڑوتحریک صوبہ ہزارہ کے رہنماء انجینئرسلطان خان کے جواں سالہ بیٹے سہیل جدون کو28اگست2015ء کو مقامی ناظم کے بھتیجے ناصرخان ولدبہادرخان سکنہ سربن دوتار ، دہمتوڑ نے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ 

مقتول سہیل خان کے بھائی کمال پاشانے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ اڑھائی سال گزرنے کے باوجود مقامی بااثر افراد کے سامنے پولیس بے بس ہے۔ کئی مرتبہ ہم نے پولیس کو ناصر خان کا خفیہ ٹھکانہ بتایا لیکن پولیس نے قاتل ناصر خان کی گرفتاری کی بجائے اس کو فرار کیلئے محفوظ راستہ فراہم کیا۔ انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ پولیس، ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور سابقہ ڈی پی او صاحبان کو بھی بتایاگیا۔ لیکن کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ پولیس کی چشم پوشی کی وجہ سے میرے بھائی مقتول سہیل خان کے نامزد قاتل ناصرخان نے کچھ عرصہ قبل نادرا ایبٹ آباد سے قومی شناختی کارڈ بھی بنوالیا اور اس کے شناختی کارڈ کا نمبر: 13101-7637268-7ہے جوکہ اس نے کچھ عرصہ قبل بنوایا۔ جس کے بارے میں پولیس کو بتایاگیا لیکن پولیس نے قاتل کی گرفتاری اورشناختی کارڈ کی تصدیق کرنیوالے کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔ 

کمال پاشا نے مزید بتایاکہ قاتل ناصر خان نے اسی پر بس نہیں کی۔ بلکہ اس نے ایبٹ آباد کے پاسپورٹ آفس سے اپنا پاسپورٹ بھی بنوالیا۔ اور اس کے پاسپورٹ کا نمبرSk4132681ہے۔ایک طرف عمران خان اور پی ٹی آئی کے لوگ انصاف اور ماڈل پولیس کی باتیں کررہے ہیں۔ لیکن دوسری طرف قاتل سرعام پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوا رہے ہیں۔ اور پولیس بے بس اور تماشائی بنی ہوئی ہے۔ میری انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ پولیس، ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے اپیل ہے کہ میرے بھائی سہیل خان کے قاتل ناصر خان کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے۔