ہری پور(تحقیقاتی رپورٹ)مثالی پولیس کے مثالی کارنامے پشاور ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایلیٹ فورس کے اہلکار کی میٹرک کے طالب علم سے دیگر ساتھی اہلکار وں کے ہمراہ جنسی زیادتی تصویرں اور ویڈیو بھی بنا رکھی تھی تین ماہ سے لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کر رہے تھے پی ٹی آئی کے پولیس میں اصلاحات کے دعوے ہوا ہو گئے لڑکے کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا جا رہا تھا تنگ آ کر لڑکا پولیس سٹیشن جا پہنچاپولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد والد کی مدعیت میں اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایک ملزم گرفتار دیگر فرار ہونے میں کامیاب علاقہ عوام میں شدید غصہ سرے عام پھانسی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کھلابٹ ٹاؤن شپ کے رہائشی طارق خان ولد محمد صادق نے اپنے پندرہ سالہ بیٹے جوکہ میٹرک کا طالب علم کے ہمراہ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار وں نے میرے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے جس پر میٹرک کے طالب علم شمائل نے پولیس کو بتایا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ڈھینڈہ کے قریب پولیس اہلکاروں نے نجی کمرہ رکھا ہوا ہے جہا ں لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے مجھے زبر دستی اٹھا کر تین ماہ قبل وہاں لے گے میرے ساتھ چھ افراد نے زبردستی میرے ساتھ بدفعلی کی میری تصویریں اور ویڈیو بنائی جس کے بعد تین ماہ تک مجھے بلیک میل کرتے رہے مجھے ڈراتے دھکماتے بھی رہے اور مجھ سے پیسے بھی لیتے رہے ۔
پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ایلیٹ فورس کے اہلکار شہزاد شاہ ولدحسن شاہ اشفاق ولد عبد الرحمان احمد شمس ولد شمس الرحمان خرم خان ارسلان سمیت دیگر کے خلاف علت نمبر133 زیر دفعہ377/511/506کے تحت اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے پولیس زرائع کے مطابق لڑکے سے بدفعلی کرنے والے ایک ایلیٹ فورس اہلکار ایک ایلیٹ پولیس موبائل کا ڈرائیور بھی شامل ہے دیگر افرا دمیں کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گاجبکہ ایلیٹ فورس کا اہلکار شہزاد پشاور ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے واقعہ کے خلاف شہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے مذہبی جماعتوں کے زمہ دادران نے سرے عام پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا ہے