abbottabad barber لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
abbottabad barber لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/11/2012

ایبٹ آباد پولیس کا کمال۔ بیس ہزار روپے رشوت نہ دینے والے حجام کا پیشہ تبدیل

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد پولیس کا کمال۔ بیس ہزار روپے رشوت نہ دینے والے حجام کا پیشہ تبدیل۔ چور بنا دیا گیا تفصیلات کے مطابق مری روڈ نزد شمع بیکری کے رہائشی محمد صدیق نے بتایا کہ اس کا بیٹا دیگ پکوائی وغیرہ کا کام کرتا ہے اور ہم لوگ پیشے کے اعتبار سے حجام ہیں۔ اتوار کے روز ایبٹ آباد پولیس کے اہلکاروں نے میرے بیٹے شعیب کو گرفتار کرلیا۔ پیر کی شب جاوید، حادی، شمریز،بشیر اور دیگر پولیس والے میرے گھر آئے اور ہمیں بتایا کہ شعیب چور ہے۔ ہم اس کیخلاف چوری کا پرچہ درج کر رہے ہیں۔ اگر آپ بیس ہزار روپے رشوت دیں تو ہم اس کو چھوڑ دیں گے۔ محمد صدیق نے بتایا کہ میں غریب آدمی ہوں بیس ہزار روپے نہیں دے سکتا تھا۔ جس پر پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کو چور بنا دیا ہے۔ اور اس کیخلاف چوری کا جھوٹامقدمہ بنادیا گیا ہے۔ محمد صدیق نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے اپیل کی کہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں۔