abdul rehman murder case haripur لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
abdul rehman murder case haripur لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/13/2012

ہری پور:قتل کیس میں ملوث پولیس اہلکار عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار

ہری پور کے پنڈ جمال خان قتل کیس میں ملوث پولیس اہلکار کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، دیگر ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج ہری پور کی حالت میں مقتول عبدالرحمن سکنہ پنڈ جمال خان کے قتل میں ملوث ملزم پولیس اہلکار ساجد عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر سرائے صالح پولیس نے تفتیش کیلئے گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پنڈ جمال خان میں بچوں کی لڑائی پر معمولی تکرار کے بعد عبدالرحمن کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا جس کی دعویداری پولیس اہلکار سمیت دیگر ملزمان فیاض وغیرہ پر عائد کی گئی تھی۔ پولیس اہلکار ساجد نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جبکہ دیگر ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔