all ATM Machines out of order in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
all ATM Machines out of order in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/06/2012

ایبٹ آباد کی سرکاری و نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں نے عیدالفطر سے قبل ہی کام کرنا چھوڑ دیا

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد شہر کی سرکاری و نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں نے عیدالفطر سے قبل ہی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ نیشنل بینک سمیت ایبٹ آباد میں تمام پرائیویٹ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کا اتوار اور سوموار کے روز لنک ڈاؤن رہا جبکہ بعض کام کرنے والی مشینوں میں کیش موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو رقوم نکلوانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملازم پیشہ افراد کو تنخواہوں سمیت دیگر رقوم کی وصولی میں شدید دشواری پیش آئی۔ بینکوں کی اس ناقص سروس پر صارفین نے سٹیٹ بینک سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام بینک صارفین کو اے ٹی ایم سروس دینے میں ناکام ہو چکے ہیں، سٹیٹ بینک ایک دن سے زائد خراب رہنے والی اے ٹی ایم مشین کے بینک کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ شہر میں اے ٹی ایم مشینوں کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔