appointments in abbottabad police لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
appointments in abbottabad police لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/28/2012

پولیس میں 35آسامیوں کی بھرتی کیلئے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کا سیلاب پولیس لائن امڈ آیا

ایبٹ آباد :پولیس میں 35آسامیوں کی بھرتی کیلئے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کا سیلاب پولیس لائن امڈ آیا پولیس اور امیدواروں میں سارا دن آنکھ مچولی واقعات کے مطابق گزشتہ روز پولیس لائن میں خالی 35آسامیوں کیلئے خواہش مند نوجوان ہزاروں کی تعداد میں پولیس لائن پہنچ آئے انٹرویو ڈی ایس پی سرکل کینٹ راجہ صبور کی قیادت میں لیا گیا کثیر تعداد میں نوجوانوں کے آنے سے پولیس لائن گراؤنڈ جلسہ گاہ کا منظر پیش کر رہا تھا جبکہ پولیس کے جوانوں اور بھرتی کے خواہش مند امیدواروں میں سارا دن دھنگا مشتی جا ری رہی یاد رہے کہ ان 35آسامیوں میں بھی پچیس فیصد کوٹہ ریٹائرڈ ملازمین ٗ دس فیصد کوٹہ شہداء کے لواحقین کا ٗ پانچ فیصد کوٹہ خواتین کا جبکہ دو فیصد کوٹہ معذور افراد کا ہے باقی تقریباً 55%فیصد بھرتی ان آئے ہوئے ہزاروں امیدواروں میں سے ہو گی جبکہ سفارشی بھی اسی میں سے بھرتی کئے جائیں گے ۔