مانسہرہ:پی پی پی شیرپاؤ کے ضلعی عہدیدار عاصم شبیر کو اغواء کی کوشش ناکام، مذاحمت پر گولی لگنے سے زخمی، دو نمبر گاڑیوں کے پارٹس فروخت کرنے والے اچھڑیاں کیمپ کے مشہور افغانی محبت خان سمیت چار افراد کے خلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش شروع تفصیلات کے مطابق تھانہ شنکیاری سے ملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ شپ جبوری میں پی پی پی شیرپاؤ کے ضلعی عہدیدار عاصم شبیر اپنے ہوٹل میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک چار بامسلح افراد نے انھیں اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر عاصم شبیر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اغواء کار فرار ہو گئے، عاصم شبیر نے تھانہ شنکیاری میں دو نمبر گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس فروخت کرنے والے نامی گرامی افغانی محبت خان، سکنہ اچھڑیاں کیمپ، سید اللہ ولد امین سکنہ بٹگرام سمیت مزید دو نامعلوم افراد کے خلاف 324کے تحت ایف آئی آر درج کرا دی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے، مضروب عاصم شبیر اور ملزم محبت اقبال ازیں ایک دوسرے کے جائز اور ناجائز کاموں میں پارٹنر تھے