مانسہرہ: گرلز ڈگری کالج کے باہر آوارہ لڑکوں کی بھرمار ،چھٹی کے اوقات میں سڑک پرگاڑیاں کھڑی کرکے لڑکے طالبات کو تنگ کرنے لگے جس سے ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،انتظامیہ نوٹس لے کر فوری کاروائی کرے۔تفصیلات کے مطابق گرلز ڈگری کالج گڑھی روڈ پر چھٹی کے اوقات میں آوارہ لڑکوں کی بڑی تعداد گاڑیاں لے کر پہنچ جاتی ہے جو کہ سڑ ک کی دونوں جانب کھڑی کرکے طالبات کو حراساں کرنے میں مصروف رہتے ہیں جس سے نہ صرف طالبات انتہائی تنگ ہیں بلکہ ٹریفک کے مسائل میں بھی حد درجہ اضافہ ہوجاتا ہے جن کے خلاف موثر کاروائی کی ضرورت ہے جس کے لیے وہاں کی تاجر برادری اور طالبات کے والدین نے ضلعی انتظامیہ اور کالج انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ و ہ فوری کاروائی کرتے ہوئے آوارہ لڑکوں سے چھٹی کے اوقات میں گڑھی روڈ کو خصوصا کالج کے باہر کے ایریاکو صاف کروائیں تاکہ طالبات پرسکون ماحول میں گھروں کو جاسکیں۔