بشام: بشام گرینڈ قومی جرگہ نے بشام کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ترقیاتی پیکیج کو عملی جامہ پہنانے اور اپنی مطا لبات کی حل کیلئے حکومت اور واپڈا کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔اگر ایک ہفتہ کے اندراندر ہمارے مطالبات پر عملی طور پر غور نہیں ہوا تو ہم چیف آفس واپڈا بشام اور پاور ہاوس خان خوڑ کا گھیراوء کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق بشام کے گرینڈ قومی جرگہ / ایکشن کمیٹی بہبود عوام بشام کے مشران کا ایک اجلاس ضلعی انتظامیہ شانگلہ اور واپڈا افسران کے ساتھ تحصیل آفس بشام کے کمیٹی روم میں منعقید ہوئی۔جسمیں جرگہ کے مشران محمد ہمایون خان شیرین زادہ خان ۔سید رحیم شاہ باچا ۔مختیار آحمد درانی ۔گل داد خان ۔حاجی اسفندیا ر لالا ۔ماسٹر حمید الرحمن ۔خورشید میرکن ۔حاجی طالع زر ۔ایم خورشید خان ۔حاجی رحیم داد ۔او ردیگر نے شرکت کی ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کوار ڈینشن افیسر (ACO) میجر فرخ عتیق ۔ایس ڈی او پبلک ہیلتھ شانگلہ ۔ڈی ایس پی نور فراز ۔تحصیلدار بشام عبدالقیوم خان ۔ایس ایچ او محمد زمان خان ۔اور واپڈا کی طرف سے چیف انجینئر واپڈا شفیق آفریدی ۔میجر ظفر اور دیگر نے شرکت کی ۔چیف انجینئر واپڈا نے نے جرگے کو وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے 14 جولائی کو خان خوڑ ڈیم کے افتتاح کے موقعہ پر بشام کیلئے جو ترقیاتی پیکج کا اعلا ن کیا تھا اس پر عمل درآمد کے بارے میں جرگے کو بتایا ۔ اور کہا کہ چھ انچ واٹر سپلائی سکیم کا ٹینڈر ہو چکا ہے جس پر پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اور اس پر عنقریب کام کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کیڈیٹ کالج کیلئے فری آف کاسٹ کا مسلہ درپیش ہے جسکو حل کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے ۔جبکہ گریڈ سٹیشن کیلئے زمین کی خریداری بھی عنقریب ہوگی انہوں نے کہا کہ بشام میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے بھی کو شیش جاری ہے ۔جرگے کے شرکاء نے کہا کہ ہم واپڈا کے جواب سے مطمئن نہیں ہے اور وہ آئے روز اس طرح کی باتیں کررہی ہے اور ابھی تک اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا ئے جا سکے ہے اگر واپڈا نے ایک ہفتہ کے اندر اندر وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ پیکج پر عملی طور عمل درآمد شروع نہیں کیا تو ہم واپڈا چیف آفس بشام اور خان خوڑ ڈیم پاور ہاوس کا گھیراو کرینگے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈسڑکٹ کوار ڈینشین افسر (ACO ) شانگلہ فرخ عتیق نے کہا کہ بشام بازار کے خستہ حالی سے ہم پوری طرح اگاہ ہے اور ہم یہ معاملہ ایف ڈبلیو او کے ساتھ اٹھائے نگے ۔تاکہ روڈ کی خستہ حالی سے عوام کو جو مشکلات درپیش ہے ان کو دور کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا بشام میں پانی کے تقسیم کا مسلہ بھی حل کر لیا جائے گا اور اس سلسلے میں آبادی کی تناسب سے پانی کی تقسیم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جلااوء گھیراو سے مسائل حل نہیں ہوتے ہم یہاں کی مشکلا ت حل کرنے کی کوشیش کرینگے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔جرگے نے اسسٹنٹ کوارڈینشین افسر فرخ عتیق کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ہر موڑ پر عوام کی مشکلا ت دور کرنے کی کوشیش کی ہے ۔