blast in mansehra لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
blast in mansehra لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

7/29/2012

مانسہرہ: لاری اڈہ میں کریکرکے دو دھماکے۔ دو افراد شدید زخمی۔ ایک کاہاتھ اڑگیا


مانسہرہ: رمضان المبارک کے دوران لاری اڈہ سی ڈی شاپ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ،دو افراد زخمی،پولیس کی بھاری نفری اور افسران موقع پر پہنچ آئے جبکہ بم ڈسپوذل سکوارڈ نے موقع سے دو بم ناکارہ بنا دیے۔ذرائع کے مطابق ناکارہ بنائے جانے والے معمولی نوعیت کے ٹائم بم تھے جنہیں ڈراکر رمضان المبارک کے دوران سی ڈی شاپس بند کروانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطاق گزشتہ روزتقریبا 10:30 بجے کے قریب لاری اڈہ کے سامنے قائم عامر اینڈ ساحل سی ڈیز سنٹر پر ہینڈ گرنیڈ بم سے حملہ کیا گیا ، جس سے زور دار دھماکہ ہوا جسے سن کر ارد گرد موجود عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ آئی دھماکہ سے دکان میں کام کرنے والے دو لڑکے عدنان ولد فریدون اور شہزاد ولد چاند بابو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طو رپر طبعی امداد کے لیے کنگ عبد اللہ اسپتال پہنچایا گیا جبکہ دوسری جانب دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ آئی اور دھماکہ والی جگہ کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پولیس کے اعلی افسران جن میں ڈی پی او مانسہرہ شیر اکبر،ڈی ایس پی اعجاز گوگا اور ایس ایچ او خورشید تنولی بھی موقع پر پہنچ آئے اور باقی ایریا کی تلاشی کے لیے بم ڈسپوذل سکوارڈ کو بلایا گیا جنہوں نے تلاشی کے دوران دوٹائم بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیے۔ذرائع کے مطابق عدنان نے بم کو دکان سے اٹھا کر باہر پھینکنے کی کوشش کی تھی جس سے اس کا ہاتھ اڑ گیا جبکہ شہزاد کی ٹانگ پر شدید زخم آئے ۔ذرائع نے دھماکوں سے متعلق بتایا ہے کہ بم معمولی نوعیت کے تھے جن کا مقصد صرف ڈرانا اور خوف و ہراس پیدا کرکے سی ڈی شاپس بند کروانا تھا۔

مانسہرہ: رمضان المبارک میں لاری اڈہ جیسے اہم ترین مقام پر بم دھماکہ پولیس اور انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے،عوامی حلقے، بم دھماکہ پولیس چوکی کے بالکل قریب ہوا،عوام کو سیکیورٹی کون فراہم کرے گاعوام کا اعلی حکام سے سوال۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاری اڈہ ،سبزی منڈی جیسے مصروف ترین ایریامیں بم دھماکہ جس میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے پر عوام پھٹ پڑے عوامی حلقوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جہاں دودھماکا ہوا وہاں سے چند قدم کے فاصلے پر پولیس چوکی جس کا مقصد مصروف ترین ایریا میں عوام کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ہے تاہم پولیس اہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جو پولیس اور انتظامیہ دونوں کے لیے بڑا چیلنج ہے جس کی مکمل انکوائری کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی ہونے چاہیے ،عوام کا یہ بھی کہنا تھاکہ دھماکہ کے باعث عوام میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے جسے ختم کرنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے ہونگے۔

مانسہرہ: لاری اڈہ بم دھماکہ نے علاقہ کو غیر محفوظ بنا دیا ،عوام میں سخت خوف و ہراس ،تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ مانسہرہ میں گزشتہ روز سی ڈی شاپ میں ہونے والے بم دھماکہ نے جہاں پولیس کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا وہیں پر عوام میں عدم تحفظ کی فضا بھی پیدا کردی ہے اور عوام میں سخت خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔عوام نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر رمضان المبار ک کے دوران فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیں تاکہ آئندہ ایسا واقعہ رونما نہ ہوسکے جبکہ لاری اڈہ چوکی پر بھی ایسا عملہ تعینات کیا جائے جو جرگے نمٹانے کی بجائے اپنے فرائض کو پہچانے اور عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔