boy killed in dhq hospital battgram لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
boy killed in dhq hospital battgram لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/30/2012

بٹگرام کے ڈاکٹروں نے معصوم بچے کی جان لے لی

بٹگرام:DHQبٹگرام میں ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک بچہ جابحق ،ہمارے پاس سٹاف اور بجلی کی کمی ہے بچے کو ایبٹ آباد لے جائیں ایم ایس کا والدین کو جواب ،صوبائی وزیر صحت سے نوٹس لینے کی عاجزانہ اپیل کرتے ہیں والدین کی میڈیا سے بات چیت ۔تفصیلات کے مطابق 22اگست کو بٹگرام شنگلی بالا کے جاوید کی بیوی کو ڈیلوری کیس کے سلسلے میں DHQہسپتال بٹگرام لایا گیا جہاں پر ان کا بچہ پیدا ہو گیا مگر ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور نرس نہیں تھے جاوید کے بھائی محمد بشیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے ہسپتال کے ایم ایس سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس سٹاف کی کمی ہے اور ہمیں ایبٹ آباد جانے کا مشورہ دے دیا بچے کو بروقت علاج نہ ملنے اور زمہ داران کی لا پر واہی کی وجہ سے بچہ جابحق ہو گیا ۔بچے کے موت واقع ہونے کے وقت بھی سٹاف کا کوئی ممبر وہاں موجود نہ تھا اور بچہ اور بیمار ماں وارڈ میں بے یار ومدد گار پڑے تھے انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری طور پر عید کی چھٹیا ں 22اگست تک تھیں مگر ایم ایس نے ذاتی طور پر سٹاف کو 25اگست تک چھٹیاں دیں تھیں انھوں نے مزید کہا کہ میں صوبائی وزیر صحت سمیت دیگر اعلی احکام سے عاجزانہ اپیل کرتا ہوں کہ مذکورہ ہسپتال کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور ان کو فوری طور پر معطل کیا جائے تاکہ آئندہ ایسی لا پروہی کی وجہ سے کسی دوسرے کا جان ضائع نہ ہو۔