ایبٹ آباد:ایبٹ آباد پولیس کا سیاں دا کٹھہ میں آپریشن: ڈکیتیاں کرنیوالے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 8خطرناک ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گروہ کا سرغنہ نورزادہ بھی گرفتار۔ایک گاڑی اسلحہ برآمد۔ ملزمان سے تفتیش جاری۔ آئندہ چند روز میں ڈراپ سین متوقع تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایبٹ آباد پولیس نے ہائیکورٹ بلڈنگ سے ایک خطرناک ڈکیت کو گرفتار کرکے اس سے ایبٹ آباد میں ہونیوالی ڈکیتیوں کے بارے میں تفتیش کی۔ مذکورہ ڈکیت نے پولیس کو ایبٹ آباد میں ڈاکے مارنے والے ملزمان کی نشاندہی کردی۔ جس پر پولیس کے اہلکار ان ڈاکوؤں کی گرفتاریوں کے لئے سرگرم عمل تھے۔
انجینئر سلطان کے گھر میں ڈکیتی کے بعد پولیس نے دو ڈاکوؤں کو ڈرامائی انداز میں کرلیا۔ جنہوں نے دوران تفتیش تمام راز اگل دیئے اور تمام لوگوں کے نام بتا دیئے۔ جمعہ کے روز ایبٹ آباد پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لئے سیاں دا کٹھہ میں خطرناک آپریشن کیا۔ جس میں پولیس کے اہلکاروں نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان کی سنگین وارداتوں میں مطلوب سوات کے رہائشی ملزم نورزادہ کو پانچ مسلح ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو پہلے گرفتار ہونیوالے ملزمان کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جو نورزادہ کو موبائل پر کالیں کرکے جگہ کا ملنے کی جگہ کا بتا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق اس وقت تک آٹھ ڈکیت گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ ان سے پونے تین لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس افسران ان ڈاکوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔ آئندہ چند روز میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔