culprits arrested in mansehra لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
culprits arrested in mansehra لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/07/2012

دربند گلی ڈوگہ میں قتل ہونے والے چار افراد کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیا گیا

مانسہرہ: ڈی پی او مانسہرہ شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ دربند گلی ڈوگہ میں قتل ہونے والے چار افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ گذشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ تھانہ دربند کے نواحی علاقہ گلی ڈوگہ میں دو ستمبر کی رات نامعلوم ملزمان نے گلزمان، مسماۃ حسن جان، بچے آصف اور عمیر کو قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ دربند میں ولی محمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل و ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا تاہم غفلت اور کوتاہی برتنے پر ایس ایچ او دربند کو معطل کر کے کیڈٹ سہیل کو ایس ایچ او دربند تعینات کر دیا گیا تھا۔ ایس ایچ او نے ڈی پی او کی ہدایت پر دو ملزمان دلاور اور فیاض کو گرفتار کر لیا ہے، ادھر مدعی مقدمہ نے اپنے بیان میں پانچ ملزمان پر اپنے والد، بیوی، بیٹے اور بھتیجے کے قتل کی دعویداری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جنگل سے درخت کاٹنے پر فیاض وغیرہ سے اس کا جھگڑا ہوا تھا۔ وقوعہ میں شیراز، دلاور سمیت دیگر ملزمان جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں، ملوث ہیں تاہم دلاور اور فیاض کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں۔