daughter killed by father لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
daughter killed by father لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/30/2012

ہری پور: باپ کے ہاتھوں گولی لگنے سے معصوم بچی جاں بحق

خانپور: باپ کے ہاتھوں معصوم بچی جاں بحق،تفصیلات کے مطابق خانپور کے نواحی علاقے گڑھی اختیار خان کا رہائشی محمد انیس گھر میں پستول صاف کر رہا تھا کہ پاس بیٹھی ہوئی اس کی چار سالہ معصوم بچی کے سر پر جالگی، جب باپ نے اپنی بچی کو خون میں لت پت دیکھا تو وہ ہوش و حواس گنوا بیٹھا، بچی کو تشویش حالت میں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور لایا گیا لیکن بچی سر میں گولی لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گئی ، تھانہ صدر خانپور کی پولیس مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق باپ نے اعتراف کیا کہ گولی غلطی سے لگی تھی تفتیش میں مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔