eid ul fitar moon sighted in galiyat لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
eid ul fitar moon sighted in galiyat لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/19/2012

ہفتہ کے روز گلیات میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی اطلاعات

ایبٹ آباد: ہفتہ کے روز گلیات میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی اطلاعات۔ مقامی لوگوں کی جانب سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کرنے کے باوجود شہادت کو تسلیم نہیں کیا گیا تفصیلات کے مطابق گلیات کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کے روز عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس ضمن میں بیرنگلی میں ایک سابق کونسلر سمیت دو درجن سے زائد لوگوں نے ہفتہ کے روز عید الفطر کا چاند دیکھا جبکہ گلیات کے دیگر علاقوں میں بھی عید الفطر کا چاند دیکھے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہم نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کے نظر آنے کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کسی نے ہماری شہادت کو تسلیم نہیں کیا۔