تحصیل غازی کے گاؤں میاں ڈھیری کی رہائشی خاتون غلط آپریشن کے باعث زندگی کی بازی ہارگئی خاتون کے شوہر نے منصوبہ بندی کی انچارج ذکیہ بیگم کو مرحومہ کی موت کا ذمہ دارٹھہرادیا شوہر کی درخواست پرغازی پولیس نے انکوائری شروع کردی تفصیلات کے مطابق تحصیل غازی کے گاؤں میاں ڈھیری کی رہائشی خاتون خاندانی منصوبہ بندی کی انچارج ذکیہ بیگم کے ہتھے چڑھی جس نے اپنے بے ہوشی دینے والے ڈاکٹرمنظورکے ہمراہ خاتون کا آپریشن کردیا جس سے خاتون کی حالت اس قدر بگڑگئی کہ لواحقین نے اس کی زندگی بچانے کے لئے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا مگر خاتون راولپنڈی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگئی راولپنڈی کے ڈاکٹروں کاکہناہے کہ موت غلط آپریشن کی وجہ سے ہوئی ہے جس سے خون بند نہ ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی مرحومہ کے شوہر مرسلین نے اپنی بیوی کی موت کا ذمہ دار ذکیہ بیگم کو ٹھہراتے ہوئے تھانہ غازی میں اسکے خلاف تحریری درخواست دی یادر ہے کہ تحصیل غازی کی بیشترخواتین مذکورہ خاندانی منصوبہ بندی کی انچارج کے ہاتھوں اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرچکی ہیں ذکیہ نامی خاندانی منصوبہ بندی کے انچارج حاملہ خواتین کے علاوہ مختلف امراض میں مبتلاعورتوں کو دیگر کے مقابلے میں سستاعلاج مہیاکرنے کی لالچ دیکر اپنے جال میں پھنسالیتی ہیں تحصیل غازی میں غیرپیشہ ورانہ طبی ماہرین بن کر کھلے موت کا کاروبارکررہے ہیں عوامی حلقوں نے اے ایس پی غازی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے واقعے کی ازخود انکوائری کی اپیل کی ہے ۔