مانسہرہ: شادی کا مزہ کرکرا ہوگیا،ہوائی فائرنگ کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے دولہا کو دوستوں سمیت حوالات میں ڈال دیا، والدین اور رشتہ داروں کی منتیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس کے رہائشی ناصر کی شادی میں دوست خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہے تھے جس کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی جنہوں نے فورا موقع پر پہنچ کر دولہا کو دوستوں سمیت گرفتار کرکے حوالات یاترا کروا دی جس پر دولہا کے والد اور دیگر رشتہ دولہا کو چھڑوانے کے لیے ہرممکن کوشش میں مصروف ہوگئے تاہم تادم تحریر دولہا دوستوں کے ہمراہ بارات لے جانے کی بجائے حوالات میں بند رہا۔