ایبٹ آباد:سرجن ڈاکٹر ہارون قاضی 27اگست 2012سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں پیدائشی تالو اور ہونٹ کٹے مریضوں کے مفت آپریشن اور چیک اپ کریں گے تفصیلات کے مطابق معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہارون قاضی 27اگست2012سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں پیدائشی تالو اور ہونٹ کٹے مریضوں کے مفت آپریشن اور چیک اپ کریں گے اس سلسلے میں ایسے پیدائشی تالو اور ہونٹ کٹے مریضوں کے مفت آپریشن اور چیک اپ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کئے جائیں گے ۔مزیدیہ کہ ایسے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پہلے آ کر اپنے مریض کی رجسٹریشن کے لئے کارڈک سرجری ڈاکٹر شہوانہ سے رابطہ کریں اور ان سے اپنے مریض کی رجسٹریشن کروائیں