hair dressers elections لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
hair dressers elections لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

10/01/2012

سلیمانی ہیر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن کے انتخابات شہنائی میرج ہال گجرانوالہ میں منعقد کرانے کااعلان

ایبٹ آباد:چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر فاٹا پر مشتمل ہیر ڈریسروں کی مرکزی تنظیم سلیمانی ہیر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن ویلفیئر کمیونٹی آف پاکستان کے انتخابات 9اکتوبر 2012کو شہنائی میرج ہال گجرانوالہ میں ہونگے، اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام ہیر ڈرسرز کو اطلاع اور دعوت نامے جاری کر دیئے گئے اس دفعہ صوبہ خیبرپختونخوا سے اشرف صابری مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کی سابقہ خدمات اور تنظیمی تجربہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا جائے گا، جبکہ صدارت کے لئے سابقہ صدر اسلم سٹائیلو اور دیگر چند افراد سامنے آر ہے ہیں، 24یتیم اور مستحقین بچیوں کی 9اکتوبر کو شادیاں بھی اسی دن ہونگی۔اس سلسلہ میں تنظیم کے تمام عہدیدار مستعفی ہو گئے ہیں اور چاروں صوبوں سے اٹھ رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، جو نئے عہدیداروں کے انتخابات کرانے کے تمام مرحلے مکمل کرینگے، اور صوبہ خیبرپختونخوا سے اشرف صابری مرکزی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر حصہ لے رہے ہیں، اور امید ہے کہ اشرف صابر بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو جائینگے، جبکہ صدارت کے علاوہ دو تین امیدواروں کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہو گا، تاہم اسلم سٹائیلو جو کہ سابقہ صدر بھی رہ چکے ہیں وہ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ صوبہ سندھ کراچی سے ایم اے انور ملتان سے سلیم بھٹی لاہور سے ارشد جھکھڑ بھی صدارت کے عہدہ پر الیکشن لڑینگے، باقی عہدیداروں کا چناؤ نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کے باہمی مشورہ سے مکمل کیا جائے گا، اس الیکشن میں ووٹر آل پاکستان کی تمام تنظیموں کے صدر اور جنرل سیکرٹریز ووٹ ڈالینگے، اور اسی روز گجرانوالہ کے شنہائی میرج ہال میں چودہ یتیم مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں بھی فیڈریشن کرا رہی ہے اور اسی دن چار بجے انتخابات ہونگے۔