haripur chamber of Commerce لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
haripur chamber of Commerce لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

10/02/2012

ہری پورچیمبرآف کامرس نے کینسرکے مرض میں مبتلا سید مدثرشاہ کے علاج کا اعلان کردیا

ہریپور:دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرکے دلی تسکیل حاصل ہوتی ہے انشاء اللہ کینسرکے مرض میں مبتلا سید مدثرشاہ کا مکمل علاج کردیا جائیگا اورسید مدثرشاہ کو کسی مقام پر تنہانہیں چھوڑیں گے اس سلسلہ میں ہریپور پریس کلب اور اس سے وابستہ صحافیوں نے آوازبلند کرکے اپنافرائض منصبی احسن طریقے سے اداکیاہے ان خیالات کااظہار ہریپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک عاشق اعوان نے ہریپور پریس کلب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدرہریپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید صفدرزمان شاہ ،نائب صدر چیمبر محمدسلیم اعوان ،ایگزیکٹوممبران چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ارشاد تنولی ،حاجی شوکت نواز،امجد چغتائی ،تحریک منہاج القرآن کے ڈاکٹرجہانگیر عباسی ،نعیم خان ،شہزادہ خان ،انجنیئرفیضان خان بھی موجود تھے صدرہریپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک عاشق اعوان نے کہاکہ میڈیامیں نشاندہی ہوتے ہی میں نے فیصلہ کیاکہ کینسرکے مرض میں مبتلاسید مدثرشاہ کا مکمل علاج کرایاجائے گا انھوں نے کہاکہ دنیافانی ہے اور سب کچھ رہ جانے والی چیزیں ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرناتمام صاحب ثروت افراد پرفرض ہے اللہ کے دیے مال میں سے کسی ضرورت مند کی مددکرنااسلام کے بنیادی اصولوں میں ہے انشاء اللہ سید مدثرشاہ کا مکمل علاج کرایاجائے گا اوروہ تمام افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں جو سید مدثرشاہ کے علاج کے لئے کوششیں کرتے رہے ہیں ۔