ایبٹ آباد:ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کے کپڑے پھاڑنے اور یکطرفہ نو افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیخلاف ہزارہ قومی محاذ کی احتجاجی ریلی۔ ڈاکٹر کی فوری گرفتاری اور بے بنیاد مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال میں ڈاکٹر ارشد شاہ کی جانب سے روزینہ بی بی نامی خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور اس کے کپڑے پھاڑنے کے واقع کے بعد ہسپتال کی اوپی ڈی میں ڈاکٹر ارشد شاہ پر تشدد کے جرم میں تھانہ کینٹ میں یاسر ولد جہانداد، عاصم ہزاروی ولد گلزار، سجاد ہزاروی ولد گلزار، شوکت ولد علی اصغر، ثاقب ولد صدیق، صفدر ولد عبدالوہاب، شعیب ولد لعل خان، ذیشان ولد ریحان اور مہتاب ولد ممتازکیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ یک طرفہ مقدمہ کے اندراج کیخلاف بدھ کی شام ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی۔ جو لنک روڈ سے شروع ہو کر مین بازار تک گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ قومی محاذ کے چیئرمین قاضی اظہر ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے غلط مقدمہ کو اگر واپس نہ لیا گیا تو ہم شاہراہ ریشم کو بلاک کردیں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس حکام پر عائد ہوگی۔ مقررین نے مطالبہ کیا خاتون کے کپڑے پھاڑے پر ڈاکٹر ارشد شاہ کیخلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے۔ اور اسے گرفتار کیا جائے۔