ایبٹ آباد:سنگی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرعمران ڈوگر کو سنگی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا منیجر بنادیاہے۔ موصوف پچھلے کئی سالوں سے سنگی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن سے وابستہ ہیں۔ اپنی شبانہ روز محنت اور اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر سنگی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے انہیں منیجر کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ واضح رہے کہ عمران ڈوگر اس سے قبل کئی بین الاقوامی این جی اوز ورلڈ وژن، یواین ڈی پی وغیرہ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ حاشرایسوسی ایشن اور سنگی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد عمران ڈوگر کوکینڈین انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی (CIDA) اور سی ایچ ایف کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی پرایوارڈ بھی دیا گیا۔