ایبٹ آباد:سیشن جج ایبٹ آباد کے حکم پر بیلف نے دو مقامات پر چھاپے مارکرحبس بے جا میں رکھے پانچ بچے بازیاب کرلئے،بیلف نے چاروں بچے ان کی ماؤں کے حوالے کردئیے ہیں۔تھانہ بگنوتر کے حدود بگنوتر کی رہائشی مسماۃ خدیجہ بی بی زوجہ محمد بنارس نے بیس روز قبل سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں درخواست دی تھی کہ اس کے خاوند نے نابالغ بچے چارسالہ طیب،تین سالہ خضر،پانچ سالہ منیبہ اورچارسالہ زویا کوحبس بے جامیں رکھا ہوا ہے۔خاتون کی درخواست پراورنگزیب اورنویدسلطان پر مشتمل بیلف نے عدالت کے حکم پر لیڈی پولیس کے ہمراہ تھائی دھمتوڑ کے مقام پر چھاپہ مارکرچاروں بچوں کو بازیاب کرکے انہیں ان کی والدہ کے حوالے کردیا ہے۔دوسری کارروائی میں ملک وسیم فاروق اورمحمد سعید پر مشتمل بیلف نے عدالت کے حکم پربگنوتر میں چھاپہ مارکرچودہ ماہ کی بچہ ریحان ولد توقیر کو بازیاب کرکے بچے کو اس ماں شائستہ بی بی کے حوالے کردیا ہے۔