مانسہرہ:پلازہ کی چھت سے جانے والی واپڈا کی لائن نے مزدور کی جان لے لی،ورثا ء نہ ہونے کے باعث پرچہ نہ ہوسکا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شنکیاری روڈ پر پلازہ کی چھت پر شٹرنگ کے کام کے دوران چھت پر سے جانے والی بجلی کی لائن سے مزدور شیراز سکنہ جرید ٹکرا کر چھت سے گر گیا،عینی شاہدین کے مطابق مزدور کی بجلی کی لائن نے پندرہ سے بیس فٹ دور اٹھا کر پھینکا جس کے باعث مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا،موقع پر موجود افراد نے واپڈا کی لائن جو کہ چھت پر سے تقریبا دو فٹ کی اونچائی پر ہے سے ایک شخص کی ہلاکت پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اعلی افسران اور سیاسی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پرلائن کو وہاں سے ہٹائیں تاکہ آئندہ کسی کی جان نہ ضائع ہو بصورت دیگر بعد کی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگی دوسری جانب مزدور شیراز کے لواحقین مانسہرہ میں ہونے کے باعث تادم تحریر کوئی قانونی کاروائی نہ ہوسکی۔