landsliding in nawan sehar لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
landsliding in nawan sehar لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/19/2012

یونین کونسل بیرنگلی کے گاؤں جھافر کے تین سوگھروں کا راستہ لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ

ایبٹ آباد:یونین کونسل بیرنگلی کے گاؤں جھافر کے تین سوگھروں کا راستہ لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ۔ مکین گھروں میں محصور ہوگئے۔ عوامی خدمت کے دعویدار الیکشن قریب آنے کے باوجود بدستور غائب۔ عوام کا بیرسٹرجاوید اور مرتضی عباسی کیخلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے اٹھارہ پی کے48 کی یونین کونسل بیرنگلی کے گاؤں جھافر ماڑی شریف تا ڈوگہ تک تقریباً تین سو گھر واقع ہیں۔ جہاں ڈیڑھ ہزار سے زائد لوگ رہائش پذیر ہیں۔ اس علاقے کی اکلوتی سڑک بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ سردار جاوید، ماسٹر رشید، سردار عرفان، ماسٹر جمیل الرحمان، ماسٹر شاہجہاں، محمد رشید، سردار یوسف، ماسٹر سرفراز، عبدالرشید، سردار امجد اور دیگر لوگوں نے ایم پی اے بیرسٹر جاوید عباسی اور ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ لینے کے وقت تو ان کو سب کچھ یاد تھا۔ لیکن ہماری بار بار اپیلوں کے باوجود اس سڑک کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے۔ سڑک لینڈسلائیڈنگ میں تباہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ لوگوں نے صوبائی حکومت اور ڈی سی او سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے میں سڑک کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

9/10/2012

نواں شہر: لینڈسلائیڈنگ سے رہائشی آبادی کو خطرہ۔ متعدد گھر خالی کرالئے گئے

ایبٹ آباد:یونین کونسل نواں شہر کے محلہ خلیل زئی کے مکین موت کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ خطرناک ٹیلے پر واقع درجنوں گھروں کو جانے والا راستہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب طوفانی بارشوں کی وجہ سے زمین بوس ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں متاثرہ گھروں کے مکینوں نے بتایا کہ نیاز خان نامی شخص نے آج سے چار سال قبل سڑک کے کنارے تین مرلہ اراضی خریدی۔ اور پھر ڈھلوان کو کاٹ کر سیدھا کیا۔ اور وہاں دیوار تعمیر کی۔ جو اوپر گھروں تک تعمیر کی گئی۔ اوپر ایک طرف گھر اور دوسری سائیڈ پر راستہ تھا۔ جبکہ نیچے گہری کھائی تھی۔ جہاں نیاز خان نے اراضی خریدی تھی۔ محلہ خلیل زئی کے مکینوں نے بتایا کہ ہم پچھلے کافی عرصہ سے منتخب عوامی نمائندوں، سرکاری اداروں سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ سے اپیلیں کر چکے ہیں کہ ہمارے محلے کے گھروں کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ مقامی اخبارات میں بھی اس حوالے سے اپیلیں شائع کی ہیں۔ لیکن عوامی خدمت کے دعویداروں نے ہماری کسی اپیل اور بات پر کوئی کان نہیں دھرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کناروں پر واقع دس سے زائد گھروں کو خالی کرالیا گیا ہے جو کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتے ہیں۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحتمحفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔ سب سے زیادہ عرب خان ولد میاں داد خان کا گھر متاثر ہوا ہے۔ کسی بھی ناگہانی صورت میں عرب خان کا گھر سب سے پہلے زمین بوس ہوگا۔ لوگوں نے قریبی گھروں کو بھی خالی کردیا ہے۔ مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ خلیل زئی کے متاثرہ لوگوں کی فوری طور پر مالی امداد کی جائے۔ لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے والے گھروں کی ازسرنو تعمیر کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔